Random Video

نابینا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جنوبی کشمیر میں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد

2025-06-19 0 Dailymotion

کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہائر سیکنڈری اسکول بوگام میں بصارت سے محروم کرکٹرز کے لیے ایک خصوصی ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں ایس بی ٹائٹنز اور رائزنگ اسٹارز نے حصہ لیا۔  

کرکٹر محمد شفیع نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ عابد حسین ڈار نے تین وکٹیں حاصل کیں اور چالیس رنز بھی اسکور کیے۔ جیتنے اور ہارنے والی دونوں ٹیموں کو اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا۔  

تقریب میں پدم شری ایوارڈ یافتہ اور معروف سماجی کارکن جاوید احمد ٹاک نے بھی شرکت کی اور معذور افراد کے مساوی حقوق پر زور دیا۔ انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے قیام و طعام کا مکمل بندوبست کیا تھا، جبکہ کھلاڑیوں نے آئندہ ایسے مزید ٹورنامنٹس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔